اچکزئی، فضل الرحمن ملاقات ،ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

104

کوئٹہ(آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی بھی موجود تھے جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ایک ایسی حکومت کو مسلط کیا ہے جو ہر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا اور ملکی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے معاملات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ
وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر موجودہ حکومت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں جمعیت علما اسلام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک غیر جمہوری قوتوں کا راستہ بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی اور اس کے لیے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے صورت حال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہر سازش کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے جمہوری قوتوں کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔