خ?برپختونخوا ح?ومت ?ا پارل?من? ?? با?ر د?رنا،وفاق? ح?ومت ??خلاف نعر?

212

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبے کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر مطالبات کے حق میں دھرنادے دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی وزرا،جماعت اسلامی،قومی جمہوری پارٹی، اے این پی ،جے یوآئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی دھرنے میں شریک ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ آج کے احتجاج میں مسلم لیگ نون کے سواء پورے صو بے سے جماعتوں کے اراکین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی پرحق ہمارا ہے لیکن لوڈشیڈنگ ہم ہی برداشت کرہے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں بجلی سستی پیدا ہوتی ہے لیکن مہنگی بیچی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی پیداوار زیادہ ہے لیکن لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہے۔