ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنا دیا

85

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 110کے امیرچودھری عمرفاروق،جنرل سیکرٹری اقبال منور اوردیگرذمے داران نے کہا ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنا دیاحکمرانوں کو چاہیے کہ وہ حج پالیسی کو اس انداز میں مرتب کریں کہ اس سے عام آدمی کی حج بیت اللہ کے خواہش پوری ہو سکے، اس حج پیکج کو تین لاکھ روپے تک محدود کیا جانا چاہئے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام ،عوام،تاجران نے پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین حج کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت نے حج جیسی مقدس عبادت کو مہنگا جبکہ فحاشی کو سستا کیاہے سینماؤں کی بحالی کیلیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کی وہ پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی حکومت سبسڈی ختم کرنے کی بجائے مفت حج سکیم ختم کرے جس کے تحت حکومتی ارکان اور ان کے کار خاص مفت حج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حج پر فوری سبسڈی کا اعلان کرے تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگے حج کا تحفہ دیا ہے۔