نادرا نے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے کارڈز بلاک کر دیئے

231

اسلام آباد: خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز  نادرا نے بلاک کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق خود کو افغانی شہری ظاہر کرنے اور  اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم  لینے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کےشناختی کارڈز نادرا نے   بلاک کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق  خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والےمزکورہ  افراد  کا سراغ نادرا نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے ۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔