آئین و قانون سے کھلواڑ کرنے کی اب کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

77

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو تی تو این آر او اور ڈیل کی باتیں نہ ہوتیں۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں این آر او کو کالاقانون قرار دیا گیاہے۔ صدر اور وزیراعظم کو بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ قومی دولت لوٹنے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دولت اکٹھی کرنے والوں کو چھوڑ دیں۔ مشرف نے اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے قاتلوں، بھتا خوروں اور قومی لٹیروں کو چھوڑ کر آئین کا مذاق اڑایا۔ آئین و قانون سے کھلواڑ کرنے کی اب کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت سوئی گیس کی اوور بلنگ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کرے اور آئندہ بل میں لوگوں کو انکے پیسے واپس کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ گزشتہ این آر او سے فائدہ اٹھانے اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو بھی طلب کرے۔ کسی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ قومی امانتوں میں خیانت کرنے اوراغوا اور قتل کرنے والوں کو معاف کردے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بنک نے حکومت کی طرف سے مقامی ذرائع سے قرضہ لینے کے جو اعدادو شمار بتائے ہیں، وہ تشویشناک ہیں۔ اس سے پتہ چلتاہے کہ حکومت کا سارا دارومدار اور کاروبار محض قرضوں کا حصول ہے۔ حکمران خود کو قرضہ لینے کے اسپیشلسٹ سمجھتے ہیں حالانکہ یہ کوئی خوبی نہیں، بلکہ قومی عزت و وقار کی نیلامی ہے۔
فیصل آباد،کیش لے جانے والی وین پر ڈاکوؤں کی فا ئرنگ،ایک شخص جاں بحق
فیصل آباد(آئی این پی)کیش لے جانے والی وین پر نا معلوم ڈاکوؤں کی فا ئرنگ 1جاں بحق 2زخمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز نجی فلنگ سٹیشن کا کیشیئر 2گارڈز کے ہمرا وین لاکھوں روپے بینک میں جمع کروا نے کے لیے بینک جارہی کہ جھنگ روڈ پر نا معلوم ڈاکوؤں نے وین پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی فا ئرنگ کی زد میں آکر ظہور نا می شخص موقہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ منور اوراظہرزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق ہو نے والے فرد کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میڈ یکل یو نیورسٹی کے شعبہ فرازنک میں جمع کروا دی پولیس نے نے فا ئرنگ کر نے والے مفرور ڈا کوؤں کی تلاش شروع کردی۔