شوگر مل مافیااپنی سابقہ کاوش برقراررکھے ہوئے ہے،علی احمد گورایہ

65

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)علی احمدگورایہ جے آئی کسان بورڈکے ضلعی صدراوریاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر،اس امرکااعلان جے آئی کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری المرکز الاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہونے والے ڈویژنل اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ڈویژن بھرسے عہدیداران نے شرکت کی۔میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ کو ڈویژنل صدرمقررکیاگیا۔اجلاس کے بعدجے آئی کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری شوکت علی چدھڑنے المرکزالاسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے وعدوں پر یوٹرن کے باعث کسان زبوں حالی کاشکار ہے، زرعی مداخل،بیج،زرعی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ اورمنی بجٹ کے فوراًبعدSOPکھاد کی قیمت میں1200 روپے اضافے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،حکومتی وعدوں کے باوجودآلوکے کاشتکاروں کوتاحال کوئی ریلیف نہیں مل سکا،مڈل مین کوڑیوں کے بھاؤکاشتکاروں سے آلو خرید رہاہے اور شوگر مل مافیااپنی سابقہ کاوش برقراررکھے ہوئے ہے ۔ گنے کے گزشتہ سیزن کی قیمتیں بھی ابھی تک ادانہیں کی گئیں اورظلم یہ ہے کہ اس سال بھی اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ملزمافیاکسانوں کو گنے کی قیمت ادانہ کررہاہے اورحکومتی مشینری بالکل ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاانڈسٹری اینڈ پروڈکشن ڈپارنمنٹ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ طریقہ کارپر عمل درآمد کروانے میں مکمل طورپرناکام نظرآتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکسانوں پرحکومتی اورملز مافیا کا لم اسی طرح جاری رہاتومجبوراً کسانوں کو سٹرکوں پرآنا ہوگا اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے اورفوری طورپرزرعی ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے زرعی مداخل،کھاد،بیج،زرعی ادویات کی قیمتوں کوواپس سابقہ سطح پر لایاجائے۔ آلو کے کاشتکاروں سے حسب وعدہ پاسکو کے ذریعے آلو خریدکیا جائے،ڈیزل کی قیمت کم کی جائے، واپڈا میں اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے،گنے کے کاشتکارکواسکے واجبات فی الفور دلوائے جائیں،اورزرعی مداخل کی قیمتوں میں بلاجوازاضافہ کوکنٹرول کرنے کیلییکسان تنظیموں کے نمائندگان سے مشاورت کے بعدٹاسک فورس تشکیل دی جائے شعبہ زراعت کی بہتری کے لیے تنظیموں سے مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرزرعی ایمرجنسی نافذکی جائے تا کہ کسانوں کی مشکلات کم ہوسکیں اوروہ بہتر انداز میں زندگی گزارسکیں۔اس موقع پر پنجاب کے صدر چیئرمین ڈاکٹرعبدالجباراورصوبائی صدر سلیم صفدرنول بھی موجود تھے ۔
وسیم قائم خانی کی والدہ کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کی تعزیت
حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے نائب صدر ظفر خان گدی، جوائنٹ سیکرٹری سندھ کونسل راشد آرائیں، ڈویژنل صدر ریاست قائمخانی، ڈویژنل ممبر عرفان خان، ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے صدر ندیم قاضی، سینئر نائب صدر شعیب جعفری، فہیم آرائیں، نائب صدر صدام رند، جنرل سیکرٹری رضوان گدی، جوائنٹ سیکرٹری محب خان، شکیل الدین، شہباز عابدی، ڈسٹرکٹ ممبران نعمت اللہ قریشی، عدنان ملک، تعلقہ صدر راحیل قائمخانی، سینئر نائب صدر ممتاز گدی، لائرز فورم صدر وقاص صدیقی ایڈووکیٹ، ٹاؤن انچارج اقبال روفی و ذمے داران یوسی انچارجز، کارکنان نے وسیم قائم خانی جوائنٹ انچارج ٹاؤن ایچ لطیف آباد کی والدہ کے انتقال پر نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔