تاجر گروپ کی الیکشن میں تیسری بار کامیابی اعزاز کی بات ہے

81

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗنائب امیر ضیا اللہ چوہان ٗسیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم ٗ صدر شعبہ تعلقات عامہ حاجی نصیر مغل ٗ سابق ایم پی اے چودھری حنیف ٗ ضیا القمر ٗ سابق ناظم ڈھوک حسو خالد محمود اور سید ظفرمحمود نے انجمن تاجران کالج روڈکے نو منتخب صدر طارق جدون ٗجنرل سیکرٹری سردار اشرف پوسوال اور دیگر عہدیداران کو ان کے دفتر میں جا کر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید عارف شیرازی نے کہا کہ تاجر گروپ کی الیکشن میں تیسری بار کامیابی ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انجمن تاجران کالج روڈ نے اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاجر کمیونٹی نے ایک بار پھر ان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔عوامی خدمت کے ہر کام میں جماعت اسلامی نومنتخب عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اُمید ہے کہ نومنتخب عہدیداران پہلے سے بھی بڑھ کر اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔نومنتخب صدر طارق جدون اور جنرل سیکرٹری سردار اشرف پوسوال نے امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی اور ان کے وفد کے دیگر افراد کا دفتر میںآکر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔