انڈسٹری کے لیے ہنرمند افراد تیار ی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ سید جاوید حسن

256

ٹریننگ فراہم کرنے والے سرکاری اداروں میں نجی شعبے کو بہتر نمائندگی دی جائے۔ احمد حسن مغل

اسلام آباد: نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئرمین سید جاوید حسن نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنرمند اور تربیت یافتہ افراد تیار کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے تاکہ صنعتی شعبے کو کارکردگی کو بہتر کرکے صنعتی سرگرمیوں کوتیزی سے فروغ دیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر خان اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر میاں اکرم فرید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سید جاوید حسن نے کہا کہ ان کا محکمہ پیشہ وارانہ اور تربیت یافتہ افراد کی فراہمی کیلئے صنعتی شعبے کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنا چاہتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مقامی صنعتیں ان کے محکمے سے رابطے میں رہیں تا کہ صنعتوں کی ضرورت کے مطابق افراد تیار کرنے کیلئے پیش رفت کی جا سکے۔

انہوں نے تجویز دی کہ نیوٹیک اور چیمبر کے نمائندگان پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے جو صنعتی شعبے کومضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تکنیکی اور پیشہ وارانہ افراد تیار کرنے کیلئے نیوٹیک نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں پانچ سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور کہا کہ ان کا ادارہ اسلام آباد کے سنٹر آف ایکسیلنس کی مینجمنٹ کمیٹی کی چیئرشپ چیمبر کے نامزد کردہ نمائندے کو دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک صنعتی شعبے کو ایکریڈیٹیشن کونسل میں بھی نمائندگی دینے پر غور کر سکتا ہے تا کہ نجی شعبے کی مشاورت سے اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے نیوٹیک کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ مطلوبہ معیار کی پیشہ وارانہ اور ہنر مند افرادی قوت کی آسان دستیابی سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا

معیشت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر کے سابق صدر اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین میاں اکرم فرید کو اسلام آباد کے سنٹر آف ایکسیلنس کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا جائے جس سے مقامی صنعتی شعبے کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر مقامی صنعتی شعبے اور نیوٹیک کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

چیمبر کی نیوٹیک اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر میاں اکرم فرید نے حکومتی اقدامات کی وجہ سے مقامی صنعتی شعبے کو درپیش مشکلات سے نیوٹیک کے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں صنعتوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینے سے اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کی صنعتوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور بہت سے صنعتکار اسلام آباد سے شفٹ ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتیں بند ہونے سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے لہذا حکومت صنعتی شعبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی ایسوسی ایشن نیوٹیک کے ساتھ قریبی روابط فروغ دینے کی کوشش کرے گی تا کہ مقامی صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے شریک چیئرمین برائے ٹیکنیکل ٹریننگ کی حیثیت سے وہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی کوششوں میں نیوٹیک کےا