تاجرو? ?? آ?ف ب? آر پال?سو? ??خلاف ??تال

231

لاہور میں جیل روڈ کے تاجروں نے ایف بی آرپالیسیوں اورمحکمہ ایکسائز کے خلاف ہڑتال کردی۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں جیل روڈ کے تاجروں نے ایف بی آرپالیسیوں اورمحکمہ ایکسائز کے خلاف احتجاجاً کاروباری مراکز بند کردیے اور سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے جس سے مزنگ چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک شدید جام ہوگیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

تاجروں نے ایف بی آرپالیسیوں اورمحکمہ ایکسائز کے خلاف کے اقدامات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے او رمطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی درآمد اور برآمد کی پالیسی پر مشاورت کی جائے۔