آشینہ اور رمضان شگرمیل کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منطور

176

لاہور  ہائی کورٹ نے  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن  لیڈر شہباز شریف کی رمضان شوگر میل اور اشیانہ اسکینڈل میں ضمانت  کی درخوست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور   ہائی کورٹ میں دو  رکنی بینچ جسٹس ملک شہزاد  اور جسٹس مرزا شہزاد   نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی    رمضان شگر میل اور اشیانہ  ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت کی درخواست  پر سماعت کی۔

عدالت نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا۔

دوسری جانب  فواد حسن فواد کی صرف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کر لی  جب کہ فوادحسن فواد کی آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ  شہباز شریف کو نیب  نے  15اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں طلب کیا گیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔