اینگرو ایل این جی ٹرمینل 60 گھنٹے کے لیے بند

143

اسلام آباد: گیس کی شدید قلت کے دوران اینگرو ایل این جی ٹرمینل 60 گھنٹے کی مینٹیننس کے باعث بند کر دیا گیا۔

زرائع  کے مطابق ٹرمینل جمعرات کی صبح بند کیا گیا ہے جو16 فروری کو رات 8 بجے کام کرنا شروع کرے گا۔

ٹرمینل کی بندش کے سبب پنجاب کے لیے گیس سپلائی میں تقریباً 600 ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہو جائےگی۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل سے 200 ملین مکعب فٹ اضافی گیس سپلائی سوئی نادرن کے لیے شروع کردی گئی ہے۔