خ?برپختونخوا ح?ومت ?ا احتجاج رنگ ل? آ?ا،مسائل حل ?ران? ?? ?ق?ن د?ان?

229

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔وفاقی وزیر کی جانب سے مسائل ایک ہفتے میں حل کرانے کی یقین دہانی کے بعدخیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے دھرنا ختم کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبے کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے اور مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ کیا۔ احتجاجی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنا دے کر بیٹھ گئے جب کہ بعض اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں اور منتخب نمائندوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

ماحول گرم ہوا اور صورتحال بگڑنے لگی تو وفاقی وزیر خواجہ آصف مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچے۔خواجہ آصف وزیراعلیٰ کے پی کے اور سراج الحق کو لے کر اپنے چیمبر میں گئے جہاں پرویز خٹک نے اپنے مطالبات اور مسائل ان کے سامنے رکھے۔

وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں لہذا وہ  ایک ہفتے میں تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتےہیں۔

 مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے بڑے مسائل میں لوڈشیڈنگ اور گوادر کاشغر روٹ شامل ہیں جن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور اب صرف نوٹیفکیشن جاری ہونا باقی ہے جو ایک ہفتے میں جاری کردیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد وزیراعلیٰ اپنی ٹیم کے ہمراہ دھرنا ختم کرکے روانہ ہوگئے۔