اسرائ?ل? فوج م?? اخلاق? اور جنس? برائ?ا? عروج پر

261

2014میں اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی، فوج سے فرار اور اسلحے کی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا،خواتین فوجیوں کے ساتھ زیادتی میں بھی اضافہ ہوا ہے

مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں اخلاقی اور جنسی برائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ صیہونی فوج کی اندرونی صورت حال کے بارے میں ذرائع نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ2014 میں اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی، فوج سے فرار اور اسلحے کی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

صیہونی حکومت کے حکام کے مطابق  2014 میں فوج سے فرار ہونے کے تین ہزار سات سو نواسی کیسوں کی سماعت کی گئی ۔

اس کے علاوہ اسرائیلی خاتون فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اٹارنی جنرل اودی بن الیزر نے اسرائیلی فوجیوں میں اخلاقی اور جنسی جرائم میں اضافے کو انتہائی دردناک حقیقت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک صیہونی حکومت کے سابق صدر موشہ کاتسا اور وزیراعظم ایہود اولمرٹ سمیت بہت سے اعلی حکام کو مالی اور جنسی برائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دی جاچکی ہے۔