روا? مال? سال ترس?لات م?? 16 ف?صد اضاف? ر??ار?

277

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے14 ارب 96 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیئے گئے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل دوہزار پندرہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے چودہ ارب چھیانوے کروڑ ڈالر ارسال کئے، گذشتہ مالی سال کے دس ماہ کے دوران بیرون ممالک سے بارہ ارب نواسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اپریل میں ایک ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر ترسیل کئے، جو مارچ دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہیں۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب سے اکیاون کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے انتالیس کروڑ چھپن لاکھ،، امریکا سے تیئس کروڑ اڑتیس لاکھ اور برطانیہ سے سترہ کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے۔