جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا لیاقت  بلوچ اورعبدالعزیزسے اظہارتعزیت

98

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ، جنرل سیکرٹری اقبال خان ، نائب امیرصوبہ ڈاکٹر مبشراحمدصدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ڈاکٹر حمیداللہ ملک و محمدعثمان آکاش، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،امیرضلع راولپنڈی راجا محمدجواد،ضلعی جنرل سیکرٹری امجد حسین شاہ ،نائب امرائے ضلع ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ ، جاویدقریشی اورچودھری عطا ربانی نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے بہنوئی اورضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عبدالعزیزکے والدکی وفات پر لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔