الیکشن ٹریبونل ملتان نے ساہیوال سےتحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقےمیں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
ساہیوال کے حلقہ این اے162سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نوازکامیاب ہوئے تھے جن کے خلاف ان کے مخالف امیدوار محمد ایوب خان نے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کامیاب امیدوار نے اپنے اثاثہ جات غلط بتائے ہیں۔ٹریبونل نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد رائے حسن نواز کو اثاثہ جات چھپانے پر نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔