ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا

91

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور لا قانونیت کے خاتمہ کے بغیر امن اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں ترقیاتی کام ٹھپ اور شہر مسائلستان بن گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن اس ملک کا ناسور ہے۔کرپٹ مافیا اس ملک کے مسائل کا سبب ہیں ان سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا چاہیے ۔ اس قوم کے ساتھ عجیب مذاق ہے کہ ہمیشہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں۔ملک کی خوشحالی،امن اور ترقی کرپشن اور لاقانیت کے خاتمہ سے ممکن ہو سکتی ہے۔ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ظالم آزاد اور مظلوم انصاف کا منتظر ہے۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں بلدیاتی ادارے فنڈز سے محروم ہونے کے سبب ترقیاتی کام ٹھپ ہو گیئے ہیں۔فیصل آبادمسائلستان بن گیا ہے۔فیصل آباد کے میگا پروجیکٹس کی تکمیل کو روکنا عوام دشمن پالیسی ہے۔عوام پینے کے صاف پانی سے نہ صرف محروم بلکہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی عوامی ایشوزکو اجاگر کرے گی اور عوامی مسائل کے حل اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل کیلیے حکمرانوں پر عوامی دباؤ بڑھائے گی۔
چکوال‘بندوق اٹھاکر چلنے والے شخص کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرادیا
چکوال( آئی این پی)دلجہ پہاڑ میں گیم ریزرو علاقے میں بندوق اٹھائے چلنے والے شخص کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرادیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹر عمران نے ڈوہمن پولیس کو بتایا کہ دوان گشت وہ دلجہ پہاڑ میں قصبہ سر کے قریب موجود تھا کہ تین اشخاص جن میں سے ایک شخص شاہد ولد اقبال نے اپنے کندھے کیساتھ 12بور بندق اٹھائی ہوئی تھی اور وہ ریزرو ایریا میں بغیر لائسنس بندوق اٹھا کر پھر رہے تھے۔ ملزم شاہدسے12بور بندوق اور دو کارتوس برآمد کر کے اسے ڈوہمن پولیس کے حوالے کردیاگیا جہاں پر اے ایس آئی قاسم حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھجوادیا۔