پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی ناقابل برداشت ہے،ذکراللہ مجاہد

59

لاہور(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکسان پر حملے کی بھارتی دھمکی ناقابل برداشت اور حقائق کے برعکس ہے ۔ اس معاملے میں پوری قوم یکجااور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزحبیب پارک میں جماعت اسلامی یوسی109کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ بلڈگروپنگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم ،امیر جماعت اسلامی زون161 اکرم شاہین،امیر جماعت اسلامی یوسی109 اعجاز احمد اعجاز ،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف،حکیم عطا الرحمن صدیقی اورمحمد افضل خان ودیگر بھی موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہاکہ خدمت خلق کے حوالے سے جماعت اسلامی بغیر اقتدار کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنی خاص توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ قوم کو تعلیم یافتہ،باشعور اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار اداکیا جاسکے ۔الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے سیکڑوں تعلیمی ادارے اور اسپتال اور فری ڈسپنسریز بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں۔جن میں سے الخدمت فری ڈسپنسری حبیب پارک ایک ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاکہ بھارت کشمیر میں تاریخ کابدترین ظلم کررہا ہے جس پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ اور قابل افسوس ہے۔امن کے عالمی ٹھیکیدار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپناکردار اداکریں اور بھارت کوکشمیریوں پر ظلم سے روکیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے غریبوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔
دکی ‘کلی رباط میں ٹریکٹرکھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2افراد زخمی
دکی(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے کلی رباط میں ٹریکٹرکھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ضلع دکی کے علاقے رباط میں ٹریکٹر کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 2افراد ڈرائیور شبیر ولد میربیگ قوم بلوچ سکنہ رباط اور اقبال ولد حاجی محمد عظیم قوم بلوچ سکنہ رباط شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو سول اسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔