جنوب? افر?قن ح?ومت گ?ن?و? ?? حفاظت ?? لئ? م?دان م?? آگئ?

286

جنوبی افریقہ میں گینڈوں کے بڑھتے ہوئے شکار کے باعث حکومت میں تشویش کی لہر دوڑگئی اس کی نسل کو بچانے کے لئے میدان میں آگئی

جنوبی افریقہ میں گینڈوں کے بڑھتے ہوئے شکار کے باعث اس کی نسل تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اپریل کے آخر تک رواں سال میں شکار کئے گئے گینڈوں کی تعداد 393 ہوگئی ہیں ۔ جبکہ مقامی پولیس نے ان کے شکار میں ملوث 132 لوگوں کو ہاتھ کرلیا ہے

وزیر ماحولیات کے مطابق سب سے زیادہ شکار ننل پارک میں کئے گئے جہاں ایک اندازے کے مطابق 290 گینڈوں کو شکار ٓکیا گیا جو کہ پچھلے سال کے اعدادوشمار سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2015 میں شکار کئے جانے والے گینڈوں کی تعداد 1215 تک پہنچ سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق موزمبیق کے سرحد پر واقع پار ک میں 20700 گینڈے موجود ہیں جن میں بری تعداد بھورے رنگت والے گینڈوں کی ہے ان کی سینگیں کے حصول کی غرض سے شکار کیا جاتا ہے ۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اس پر قابو پالیاجائے گا اور غیرقانونی طور پر شکار کرنے والوں کی گرفتاری کا عمل جاری رکھا جائے گا