جماعت اسلامی یکم مارچ سے ملک گیررابطہ عوام مہم کا آغازکر رہی

134

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے ملک گیررابطہ عوام مہم کا آغازکر رہی ہے اس سلسلے میں صوبائی سطح پرورکرزکی رجسٹریشن کے بعد 23مارچ کوسرگودھا اور31مارچ کولیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان ورکرزکنونشن منعقد کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز تعلیم وتحقیق میں منعقدہ صوبہ بھرکے ضلعی جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب اورمیڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ ، عوامی رابطہ مہم ،ورکرزکنونشنز سمیت دیگراہم تنظیمی امورکا جائزہ لے کرپلاننگ کی گئی ۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعثمان آکاش سمیت دیگر ذمے داران نے بھی اظہارخیال کیا ۔اقبال خان نے کہاکہ ذمے داران تنظیم کی مضبوطی اورتحرک کیلیے اقدامات کریں یونین کونسل اوروارڈسطح تک تنظیمی سیٹ اپ قائم کریں ،نوجوان پاکستان کاسرمایہ ہیں جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم میں جے آئی یوتھ کے جوان ہراول دستے کاکرداراداکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرسے ہرسطح کے امرا وذمے داران کیلیے 23,24 فروری کو دوروزہ لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر رہے ہیں ۔