شریف خاندان سے قریبی مراسم ہیں، سعودی ولی عہدکا نیک تمناوں کا اظہار 

106

اسلام آباد(آن لائن)رہنما(ن)لیگ سینیٹرراجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں(ن)لیگی قیادت کا پیغام پہنچایا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، (ن)لیگ اور پاکستان کے عوام آپ کی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ( ن) راجا ظفر الحق نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے خاص پیغام پہنچایا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے یہ پیغام پہنچایا گیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں،مسلم لیگ( ن) اور پاکستان کے عوام آپ کی سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے ہمارے قریبی مراسم ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے شریف خاندان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا گیا۔