ایزی پیسہ سی ڈی سی کے اکاؤنڈ ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرے گا

186

بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق اور فنڈز جمع کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائے گی

کراچی:ئٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک (ٹی ایم بی) اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے سی ڈی سی ہاؤس کراچی میں؂میمو رینڈم آف ایسوسی ایشن پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی نمایاں خصوصیات میں ایزی پیسہ کے پلیٹ فارم سے سی ڈی سی اکاؤنٹ ہولڈرز کو بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق اور فنڈز جمع کرنے کیلئے سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔

صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک شاہد مصطفیٰ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی بدیع الدین اکبر نے ؂میمو رینڈم آف ایسوسی ایشن پر دستخط کئے۔ یہ کیپیٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے لئے برانچ لیس بینکنگ کو میڈیم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع کو تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اور ایسے افراد کو مالیاتی انضمام کے ایکو سسٹم میں شامل کرنا ہے جو پہلے اس قسم کی بچت کے طریقہ تک رسائی نہیں رکھتے تھے

؂میمو رینڈم آف ایسوسی ایشن کے تحت موجودہ اور نئے سی ڈی سی اکاؤنٹ ہولڈرز اپنے سی ڈی سی آن لائن اکاؤنٹس کی ذاتی تصدیق کے لئے پاکستان بھر میں 800 سے زائد شہروں میں واقع 75 ہزار سے زائد ایزی پیسہ آؤٹ لیٹس تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق کے علاوہ اس سروس کو سرمایہ کی ادائیگی اور نئے اکاؤنٹ ہولڈرز کے حوالے سے اکاؤنٹ اوپننگ فیس کی ادائیگی اور اکاؤنٹ ہولڈر کے کسی بھی سی ڈی سی انوسٹر اکاؤنٹ سروسز (آئی اے ایس) سے ادائیگیوں کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت فریقین نے سی ڈی سی کے ساتھ انوسٹر اکاؤنٹس کھولنے کے لئے سی ڈی سی کے دفتر میں سرمایہ کاروں کے آنے کی ضرورت کو ختم کرنے کے لئے حل تلاش کرنے کا کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر و سی ای او ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک شاہد مصطفیٰ نے کہا کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی انضمام کے لئے نمایاں ادارہ ہے۔ ملک بھر میں اس کے ایجنٹوں کے وسیع نیٹ ورک کی مدد سے ایزی پیسہ سی ڈی سی کے لئے ذاتی حیثیت میں تصدیق اور خوش اسلوبی سے فنڈز اکٹھے کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی جیسے مالیاتی شعبہ کے دیگر شراکت داروں کے تعاون سے ہم شراکت داری کو فروغ دیں گے اور پاکستان میں مالیاتی انضمام میں اضافہ کیلئے بلا تخصیص تعاون فراہم کریں گے۔