جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو فوری طور پر طورخم جلال آباد کیرج وےکی تعمیرکی ہدایت کردی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر کوطورخم جلال آباد کیرج وےکی تعمیرشروع کی جائے
ترجمان کے مطابق آرمی چیف وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ افغانستان کے اہم دورے پر ہے ۔ وہاں انہوں نے افغانستان کی اعلی قیادت سے ملاقات کی ہے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن،پاکستان کےدشمن افغانستان کےدشمن ہیں۔
واضح رہے کہ طورخم جلال آباد منصوبہ کئی عرصے سے تعطل کا شکار ہے آرمی چیف نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائےگا ۔