اینگرو کارپوریشن نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا!

303

کراچی: اینگرو کارپوریشن نے 31دسمبر2018کوختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے ۔کمپنی کا مجموعی منافع بعد از ٹیکس 45فیصد اضافہ کے ساتھ 23,632 ملین روپے جبکہ حصص یافتگان کا قابلِ منسوب بعد از ٹیکس منافع پچھلے سال کی اسی مدت کے9,407 ملین روپے کے مقابلے میں12,708 ملین روپے رہا۔
مالی سال2018کے اختتام پر کمپنی کا ریونیو33فیصد اضافے کے ساتھ 171,568 ملین روپے رہاجو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 128,593 ملین روپے تھا۔ کھاد اور پیٹروکیمیکل کی کارکردگی میں بہتری کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کی بنیادی وجہ تھی ۔
انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر اینگرو کارپوریشن کو پچھلے سال کی اسی مدت کے 11,390ملین روپے کے مقابلے میں12,720 ملین روپے کا منافع ہوا جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدنی24.28 روپے فی حصص رہی۔کمپنی نے سال2018کی چوتھی سہ ماہی کیلئے 2 روپے فی حصص عبوری نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جو مالی سال 2018کے اختتام پر مجموعی طورپر21روپے ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے10فیصد بونس شیئردینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے فرٹیلائیزر کے کاروبارکی آمدنی میں 42فیصد اضافہ ہواجبکہ کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں56فیصد اضافے کے ساتھ 17,414 ملین روپے رہا۔فرٹیلائیز رکی مانگ میں اضافہ ، کم مالیاتی اخراجات اورکارپوریٹ ٹیکس میں 30فیصد سے 25فیصد تک بتدریج کمی کمپنی کے زائد منافع کی بنیادی وجہ رہی۔تاہم حکومت کی جانب سے سبسڈی کی ترسیل میں تاخیرکی وجہ سے مقامی فرٹیلائیزرصنعت دباؤ کا شکار رہی۔
2018پولیمرکے کاروبار کیلئے اقتصادی استحکام کا سال رہا۔کمپنی نے مضبوط آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے PVCاور VCMکو درپیش چیلنجز کو کامیابی سے مکمل کیا۔ کمپنی کی مقامی فروخت اور توسیعی منصوبوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں2018میں پی وی سی کے کاروبارکی آمدنی بعد از ٹیکس منافع کے بعد27فیصد اضافے کے ساتھ4,930 ملین روپے رہی ۔ تاہم کمپنی کے پی وی سی کے کاروبار کو گیس کی کمی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔
اینگرو کے انرجی پورٹ فولیو میں سے قادر پور پاور پلانٹ نے توقعات کے مطابق 100فیصد دستیابی کا مظاہرہ کیا۔گیس فیلڈ سے گیس کی کم فراہمی کی و پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں نیشنل گرڈ کیلئے خالص بجلی کی پیداوار کم رہی۔ گردشی قرضوں میں اضافہ کاروبار اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کیلئے ایک مسلسل چیلنج بن رہا ہے۔جس کا متعلقہ حکام کی جانب سے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اینگرو کے انرجی پورٹ فولیو میں سے قادر پور پاور پلانٹ توقعات کے مطابق 100فیصد آپریشنل رہالیکن گیس فیلڈ سے گیس کی کم فراہمی کی و جہ سے پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پلانٹ سے نیشنل گرڈ کیلئے بجلی فراہمی کم رہی۔ گردشی قرضوں میں اضافہ کاروبار اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کیلئے ایک مسلسل چیلنج بن رہا ہے۔جس کو متعلقہ حکام کی جانب سے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔