ٹانک کے علاقے شیخ ہتار کے قریب دہشتگردوں نے ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو شہید کردیا ۔
ٹانک کے علاقے شیخ ہتار کے قریب دہشتگردوں نے حملہ کرکے چار سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا ۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ اس وقت کیا جب سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے گاڑی گشت کے بعد واپس اسٹیشن آرہی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے میں 2 ایف سی اہلکار اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔