عمران خان پا?ستان م?? خون? فسادات چا?ت? ???، عابدش?ر

274

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے عمران خان پاکستان میں خونی فسادات کروانا چاہتے ہیں ۔ 2015 الیکشن کا سال نہیں پی ٹی آئی میں الیکشن کا سال ہے ۔

حیدرآباد میں حیسکو ہال میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر کا کہنا تھا بجلی بحران کی بڑی وجہ یہ تھی کہ پچھلی حکومتوں نے مفت بجلی دینے کی روایت ڈالی ۔ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں لوگوں نے عمران خان کو منہ کے بل گرایا ، شیخ رشید کے حلقے میں بھی ن لیگ نے فتح حاصل کی ۔

عابدشیر علی کا کہنا تھا عمران خان پچھلے دو سال سے جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں ۔ عوام نے عمران خان کی ہر کال کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی سیاست دھوکہ اور پاگل پن پر مبنی ہے ۔