اچھی سیلفی لینے کے لیے آسان ٹرکس

133
سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر فرد اپنی خوبصورت اور یادگار سیلفیاں لینا اور انہیں دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ اسمارٹ فون کمپنیاں بھی اب فرنٹ کیمرے کو بہتر سے بہتر بنا رہی ہیں اور ڈوئل فرنٹ کیمرہ فونز اور کئی نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی میدان میں آ چکے ہیں ۔
اگر سیلفی لیتے ہوئے چند معمولی سی باتوں اور اینگل کا خیال رکھا جائے تو آپ کی سیلفی بھی بہترین آ سکتی ہے  ۔
سر کے اوپر کیمرہ لے جا کر تصویر بنانے کی بجائے دائیں یا بائیں جانب سے کوئی اچھا اینگل منتخب کرکے تصویر بنائی جائے تو تصویر زیادہ خوبصورت اور بھلی معلوم ہوتی ہے۔ سیلفی کے لیے پس منظر بھی خوبصورت اور تازگی سے بھرپور ہونا چاہئے۔
مسکراہٹ اور خوشی کے اظہار کے ساتھ بھی سیلفی خوبصورت آتی ہے او زندگی سے بھرپور تصویر کا احساس ہوتا ہے۔
کیمرے اور اپنے چہرے کے درمیان فاصلہ مناسب رکھیں ورنہ سیلفی سپاٹ آئے گی ۔
تصویر بناتے وقت ہمیشہ یہ خیال رکھیں کہ روشنی سامنے کے رخ سے آپ کے چہرے پر آرہی ہو ۔ اگر روشنی پشت پر پڑ رہی ہو گی تو تصویر سیاہ آئے گی۔
ان سب باتوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اگر معمولی سی ایڈیٹنگ بھی کر لی جائے تو ایک بہترین تصویر مل سکتی ہے جسے آپ اپنی سوشل میڈیا پر وفائلز پر فخریہ انداز میں لگا سکتے ہیں۔