مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

371

مقبوضہ کشمیر میں  بڑھتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف  پاکستان کی درخواست پر  اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کا  اجلاس 26 فروری کو جدہ میں ہوگا جس میں رکن ممالک کے مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے  میں 45 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت   اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد  بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم بڑھا  دیے اور مختلف علاقوں میں  کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد کرکے   انہیں ہراساں کرنے  کا سلسلہ جاری ہے۔