ڈاکٹرز کی ہڑتال رنگ لے آئی،تنخواہ میں اضافہ

273

کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ڈاکٹروں کی  تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جب کہ سیلری  پیکج  پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر  ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قانون سازی کے تحت سیلری میں اضافہ صحت، تعلیم اور دیگر اداروں میں کارکردگی کی بنیاد پر  کیا   جائے گا  جب کہ 15 ہزار فی ماہ تمام ہاؤس افسران کو اضافی دیا جائے گا اور محکمہ صحت تمام ڈاکٹروں کے سیلری اسٹرکچر پر نظر ثانی کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید ڈاکٹروں کو مقرر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  نئی سیلری کا اطلاق فروری سے ہوگا جب کہ نئے ڈاکٹروں کی  بھرتیاں مخصوص اسپتالوں میں کی جائے گی اور وہاں سے ان کا ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔