بھارتی اسٹاک مارکٹس مندی کا شکار، غیر ملکی سرمایہ کار بھاگنے لگے

301

نئی دہلی: بھارتی روپیہ 50 پیسے گرگیا جب کہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے جس کےنتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔

بھارت کے جنگی جنون کے باعث  غیر ملکی سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹس سے انخلاء  کا  رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کے  بحران میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں 460  پوائنٹس کی کمی ہوئی جب کہ نفٹی انڈیکس میں بھی 100  پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کو بے قدری کاسامنا  ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی ہے جب کہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71روپے 24 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کے  گزشتہ دنوں  ہونے والے پلوامہ  حملے  میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا  الزام لگایا  تھا جس کے بعد  سے پاک-بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث تجارت بند کردی گئی تھی ۔