پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں ہوائی سفر کی سروس غیرمعینہ مدت کیلیے معطل کردی گئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کی مطابق بھارت میں امرتسر ، پٹھان کوٹ ، سرینگر ، شملہ ، لیہہ اور چندی گڑھ سمیت کئی بڑے شہروں کے لیے فلائٹ آپریشنز کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور سرینگر ، جموں اور لیہہ جانے والی پروازوں کو واپس موڑا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرشل فلائٹس کا معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے بھی اس حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچتے ہوئے حفاظتی تدابیر کو اختیار کرنا ہے۔