اسمارٹ فونز کی 10 ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچاتی ہیں۔ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اکثر صارفین کو اپنے ماہانہ ڈیٹا استعمال کیے بغیر ہی وقت سے پہلے ختم ہونے کی شکایات عام ہوتی ہیں جس کی وجہ ان فونز میں بہت سی ایپلی کیشنز ایسی ہوتی ہیں جو اسٹینڈ بائے پوزیشن پر بھی ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں جس کا صارف کوعلم نہیں ہوتا اور یوں پتا ہی نہیں چلتا کہ کب ڈیٹا کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی اس کے انٹرنیٹ ایم بیز ختم ہوجاتے ہیں۔
صارفین کی جانب سے روزہ مرہ کثرت سے استعمال کی جانے والی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی 10 ایپلی کیشنز ایسی بھی ہیں جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچاتی ہیں بلکہ فون کی میموری کو محفوظ بھی رکھیں گی۔ اگر آپ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں یہ ایپلی کیشنز انسٹال ہیں تو آپ کو اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا کے میعاد سے پہلے ختم ہونے کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی جبکہ یہ ایپلی کیشنز آپ کے اسمارٹ فون کے اسٹوریج کو بھی محفوظ کرتی جائیں گی۔ یہ ایپلی کیشنز آپ کے ماہانہ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کو بچانےکے ساتھ آپ کے پیسوں کو بھی بچانے میں مددگار ہیں۔
فیس بک دنیا بھرمیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے جس کے بے تحاشا فیچرز ہیں۔ اپنے وسیع فیچرزکی وجہ سے موبائل فون پر استعمال کرنے والے صارفین فیس بک کو موبائل ڈیٹا پر بہترین طریقے سے استعمال نہیں کرپاتے تھے، ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے 2015ء میں فیس بک لائٹ متعارف کرایا جو 2 جی سروس پر بھی بہترین نتائج فراہم کرتاہے، یہ ایک انتہائی معمولی سائز کی ایپلی کیشن ہے جو فون کی میموری پربوجھ نہیں بنتی۔
فیس بک لائٹ کی خصوصیات کی حامل دیگر ایپلی کیشنز بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہیں جو اپنی اصل ایپلی کیشنز کی خصوصیات کی حامل ہونے کے ساتھ سائز اور اپنے ڈیٹا کنزیومنگ کے اعتبار سے نہایت ہی کفایت شعار سمجھی جاتی ہیں۔
ان ایپلی کیشنز کو اینڈرائیڈ فونز میں انسٹال کرنے کے بعد انٹرنیٹ ڈیٹا کی معیاد سے پہلے ختم ہونے کی شکایت سے بچا جاسکتا ہے جبکہ ان ایپلی کیشن میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جس کی انٹرنیٹ صارف کو ضرورت محسوس ہوتی ہے۔