زمبابو? ?ا دور? پا?ستان ??لئ? 16 ر?ن? ??م ?ا اعلان

247

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ روئے کایا پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ چارلس، گریم، کرس موفو، سیبانڈا، ویٹوری اور رچمونڈ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

رواں برس آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریجس چیکبوا، سٹورٹ، تفدزوا اور سولومون کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹنڈئی چتارا کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ مایہ ناز بلے باز برینڈن ٹیلر نے ورلڈ کپ کے دوران ہی ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مئی کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا۔ ایلٹن چیگمبرا ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، چامو چیبھابھا، چارلس کوونٹری، گریم کریمر، کریگ ایرون، روئے کایا، ہملٹن مسکڈزا، کرسٹوفرموفو، تواندا موپاریوا، رچمونڈ، تناشے، یوسی سیبانڈا، پراسپر اوتسیا، برین ویٹوری اور سین ولیمز شامل ہیں۔