تمام مسائل کا حل صرف مزاکرات ہے،عمرا ن خان

440

اسلام آباد:وزیراعظم  کا کہنا ہے کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، بھارت ایک  قدم بٹرھائے ہم دو بٹرھایئں گے۔

پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کے اپوزیشن کا شکرگزار ہوں کے انہوں نے اتنے اہم مصلے  پر اجلاس  میں شرکت کری ،پوری قوم اس وقت متحد ہے۔

 انہوں نے کہا مودی کو خط لکھا لیکن ردعمل اچھا نہیں آیا  اس کی  اہم  وجہ   بھارت میں ہونے والے الیکشن ہیں۔ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے۔دنیا میں سب سے زیادہ غربت برصغیر میں پائی جاتی  ہم اس غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کر سکتے ہے ۔

عمران خان  پلوامہ حملے کے حوالے سے کہا کے  ہم نے بھارت سے کہا ہمیں ثبوت دیں ہم   ایکشن لیں گے لیکن  بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے  جنگی ماحول پیدا کیا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہا کے میڈیا نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کری  ،کوئی ملک اس با ت کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے۔اگلے دن  کارروائی  صرف یہ دکھانے کیلیے کی گئی کے پاکستان بھی  دفاع   صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کو پہلے ہی کہا تھا کے اگر کوئی بھی خلاف ورزی کی گئی تو جواب دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کے یہ سارا ایشو کشمیر کی وجہ سے ہے۔ بھارت ایسے حربوں سے نتائج حاصل نہیں کر سکتا ، بھارت میں کشمیر  کے معملے پر بحث کی ضرورت ہے۔

بھارت کو اس بات کو سمج لینا چاہیں کےکشمیری اس  نہج پر پہنچ گئے ہیں وہا  کا 19 سالہ  نوجوان بھی اپنے آپکو بم بان کر اڑاتا ہے۔