عوامی رابطہ مہم کاتحفظ پاکستان مہم کے طورپرآغازکردیا ہے ،شمس الرحمن سواتی

156

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)ضلعی صدرسیاسی و مشاورتی کونسل اورنگراں جماعت اسلامی این اے 63 شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ عوامی رابطہ مہم کاتحفظ پاکستان مہم کے طورپرآغازکردیا ہے پوری قوم بھارتی جارحیت کیخلاف متحداورپاک فوج کی پشتیبان ہے 3 مارچ کومرکزتحریک محنت واہ کینٹ میں امیرضلع راجا محمدجوادکی زیرصدارت ’’تحفظ پاکستان کنونشن ‘‘منعقد کریں گے جس میں ٹیکسلا،واہ کینٹ سے جماعت اسلامی کے ورکرزسمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی این اے 63کے ذمے دارا ن کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیرواہ کینٹ محمدوقاص خان ،امیرٹیکسلاخواجہ محمدوقارخان سمیت دیگرذمے داران بھی شریک تھے ۔