مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پرپابندی مودی کی شکست ہے،ڈاکٹرطارق سلیم

379

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ جنگی، سیاسی و سفارتی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار حواس باختہ نریندرموذی نے خالص دعوتی ورکنگ کرنے والی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرپرپابندی عائدکرکے ثابت کردیا کہ سیکولرازم کا پرچارکرنے والے ملک کا سربراہ مسلمانوں سے کس قدرنفرت کرتا ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے خیرسگالی اقدامات کے باوجودنریندرموذی کی ہٹ دھرمی اس کیلیے شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،اپنے سیاسی مقاصدکیلیے بھارتی فوج اورعوام کوقربانی کا بکرا بنانے کی پالیسی پرگامزن ہے لیکن بھارت کی تمام اپوزیشن جماعتیں اورعوام اس کی دہشتگردی کی پالیسیوں کومستردکرکے اس کے خلاف اٹھا رہی ہیں 21بھارتی جماعتوں کے اعلامیہ میں بھی مودی کی پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی وحریت قیادت کوپابندسلاسل کرنا یا پابندی لگانا مسائل کا حل نہیں جلدیا بدیرمقبوضہ کشمیر کے عوام کوآزادی ملے گی اوربھارت کا حشرروس سے بدترہوگا ۔