مودی تباہی کی بجائے امن کا انتخاب کریں،گورنر پنجاب 

123

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نریندری مودی تباہی کی بجائے امن کا انتخاب کریں ‘پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے پوری دنیا پاکستان کے موقف کی تعر یف کر رہی ہے اور بھار ت کا جنگی جنون بے نقاب ہورہا ہے ‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن ملکی سر حدوں کی حفاظت کیلیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔