جماعت اسلامی پر پابندی:400 سے زائد کارکن زیر حراست

356

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  جماعت اسلامی کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری ،قابض بھارتی فوج نے مزید درجنوں کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے مختلف شہروں میں دفاتر سیل کردیئے ۔

مقبوضہ کشمیرمیں درندہ  صفت  بھارتی  فوج  نے جماعت اسلامی پرپابندی عائد کرتے ہوئے  کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا۔رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے قابض افواج کی جانب سے تابڑ توڑ چھاپو ں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے دفاترسیل کردیئے گئے ۔

جماعت اسلامی کےامیرحمید فیاض اور ترجمان زاہد علی اور دیگر عہدے داروں سمیت 200 کے قریب ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب  گھرگھرتلاشی کے دوران  چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا  ہے،مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کوروکنےکےلئےسری نگرسمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند جب کہ آئی  پی سی کی   دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد وادی میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔

یاد رہے کے گذ شتہ روز بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جمات اسلامی  پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کی تھی جب کہ نوٹیفیکیشن  بھی جاری کیا تھا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے جماعت اسلامی ایسی سر گرمیوں میں ملوث ہے جو ملک کے خلاف ہے۔