بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک

336
ہیکرز  نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگا دی گئی اور پیغام جاری کیا گیا کہ نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہوا ہے ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔
ویب سائٹ کو ہیکنگ کے بعد بند کر دیا گیا ہے اور ایڈمن کی جانب سے پیغام لکھا گیا ہے کہ تکلیف کے لئے معذرت ، ہم اس وقت مینٹینینس کا کچھ کام کررہے ہیں اور جلد ہی آن لائن ہو جائیں گے ۔
ہیکرز کے کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی البتہ بھارتی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کانگریس کی کارروائی ہے۔ دوسری جانب کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج دیویا نے ٹویٹ کیا کہ بھائیو اور بہنوں اگر آپ ابھی بی جے پی کی ویب سائٹ نہیں دیکھ رہے تو آپ کچھ مس کر رہے ہیں۔
بی جے پی کی جانب سے ابھی تک ہیکنگ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔