نوازشریف کے علاج میں غفلت کے نتیجے میں کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے

177

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس نے اپنے منعقدہ ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور اپنے قائد محمد نوازشریف کی صحت کو لاحق خطرات پر پنجاب حکومت کی مجریمانہ غفلت کی شدید مذمت کرتے ہوۓ اس امر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے کہ پنجاب حکومت کے اپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی طبی تجاویز اور تشخیص کے باوجود ان کومناسب اور فوری علاج کی سہولت دانستہ طور پر مہیا نہیں کی جارہی۔

پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کو بلا تاخیر ہسپتال منتقل کیا جاۓ۔اجلاس میں متنبہ کیا ہے کہ نوازشریف کے علاج معالجے میں غفلت اور کوتاہی کے نتیجے میں اگر کوئ خطرہ یا نقصان ہوا تو اسکے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔