مقبوضہ کشمیر میں دھماکا، 30 افراد زخمی

420

مقبوضہ کشمیر میں جموں بس اڈے کے قریب دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکا  جموں شہر میں بس اڈے کی قریب ہوا جس میں ڈھائی درجن افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی فوج نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہینڈ گرینیڈ کے پٹھنے سے ہوا، دھماکے کے بعد پولیس نے جموں کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پاک بھارت کشیدگی کے باعث فورسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔