ڈاکٹرطارق سلیم کی ایم پی اے عبدالرشید پرحملے کی مذمت 

130

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے رہنما جماعت اسلامی وایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید پرتحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اسمبلی کے اندرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمران جماعت کے اس رویے پرافسوس کااظہارکیا ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں امیرصوبہ نے کہاکہ ماضی میں کراچی کی ایک لسانی جماعت اس طرح کا رویہ اختیارکرتی رہے لیکن اب وہ قصہ پارینہ بن چکی ہے تحریک انصا ف مذکورہ جماعت کی جانشینی سے گریزکریں،ملک اس وقت شدید خطرات میں ہے اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحدہونے کی ضرورت ہے لیکن حکمران جماعت کے عہدیداراورممبران اسمبلی اتحادکوسبوتاژکررہے ہیں ۔ انہوں نے اسپیکرسندھ اسمبلی وحکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ملک میں اتحاد کی فضا کوبرقراررکھنے کیلیے تحریک انصاف کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔