جماعت اسلامی نے رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا 

122

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستاربیگا،جنر ل سیکرٹری چودھری نویداسلم ،راناوسیم احمدایڈووکیٹ،حاجی محمدحنیف اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے، جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر ے گی، یکم مارچ سے شروع رابطہ عوام مہم میں کارکنان کے وفودپی پی114کے ہرگھرتک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچارہے ہیں،اس سلسلے میں زون میں ہزاروں گھروں پر دستک دے کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گیا۔انہوں نے کہا تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے لاکھوں لو گوں کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا ئے گی۔ مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا اور دین دار قیادت کو منتخب کر نا ہو گا۔جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا اس مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے اور اسلامی نظام کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی اجتماعی کوشش کی جائے گی۔ عام دنوں میں بھی دعوت کا یہ کام جماعت کے ہر کارکن کا ہر روز کا معمول ہے۔ ایسی مہمات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ جن مشکلات میں ہم گھرے ہوئے ہیں اور جن کا رونا ہر شخص روتا ہے، ان سے نکلنے کا راستہ موجود ہے اور وہ ہے اسلامی نظام کا نفاذ۔