پاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل ہیں

122

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جے آئی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکواپنی حدود سے پیچھے دھکیل کر ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔اب ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبواسکتی ہیں۔بھارتی آبدوزکو آسانی کے ساتھ تباہ کیا جاسکتا تھا مگر اسے واپس بھیج کر یہ پیغام بھارت سمیت پوری دنیا کو دیاگیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں کسی قسم کی جارحیت نہیں چاہتالیکن ہمارے اوپر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر انڈیا کو بھرپورجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی عوامی اجتماعات میں مسلسل غلط بیانی کرتے ہوئے بھارتی عوام کے جذبات کو بھڑکانے اورانڈین میڈیا اشتعال انگیزی کے ذریعے جنگی جنون کو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔الحمد للہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج چاک و چوبند اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یہ بات اب واضح ہوجانی چاہیے کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ایک مضبوط ملک ہے۔انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ماضی میں بھی بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگوں میں زلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا ھا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پر بھارت کی دوغلی پالیسیوں کی حقیقت کھل جانی چاہیے ۔ بھارت جو دنیا میں پاکستان کو تنہاکرنے کاخواب دیکھ رہاتھا اب خود تنہاہوگیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی کے ہوتے ہوئے بھارتیوں کے لیے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔ ڈبلیو ایف کے رکن ممالک کو انڈیا سے روابط ختم کرنے کی ہدایت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وارننگ اس بات کاثبوت ہے کہ حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔دنیا کو پاکستان بارے اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر یہ قومی سلامتی کی قیمت پر ممکن نہیں۔