نر?ندر مود? ?ا پا?ستان س? ?ر?? ?پلوم?س? شروع ?رن? ?ا اعلان

225

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے تعلقات بہتربنانے کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بھارتیا جنتا پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نریندر مودی نے پاکستان سے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں بی جے پی کے بعض ارکان نے بھارتی وزیراعظم کے فیصلے کی مخالفت کی تاہم نریندر مودی نے کسی سے مشورہ نہیں لیا اور اعلان کرکے چلے گئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کے اعلان پر بعض پارٹی اراکین کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے اور بی جی پی کے ایک رکن آر کے سنگھ اور سابق کرکٹر اور جماعت کے موجودہ رکن پارلیمنٹ کرتی آزاد نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز شروع کرنے کی مخالفت کی۔