آٹومکینیکا 2019 میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

480
آٹومکینیکا استنبول 2018 میں تھرموسول انڈسٹری کے اسٹال کا منظر

ٹی ۔ڈی ۔ اے ۔پی 10 کمپنیوں کے ہمراہ آٹومکینیکا استنبول 2019 میں قومی پویلین کا انعقاد کر رہا ہے

آٹوموٹیو انڈسٹری ترکی کی معیشت کی اہم بنیادوں میں سے ایک ہے۔ یہ ملک کے سب سے بڑے برآمد کنندگان کو ایک جگہ جمع کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ اہم سرمایہ کار انڈسٹری کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ آٹومکینیکا استنبول 2018 میں 37 ممالک سے 1.351 نمائش کنندگان نے آٹو انڈسٹری سے متعلق اپنی جدّت کی نمائش کی اور 120 ممالک سے 45,979 تجارتی خریداروں نے شرکت کیا ۔آٹومکینیکا استنبول 2018 میں 12 بین الاقوامی پویلینز نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی جن میں چیک رپبلک، چین، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، انڈیا، اران، اٹلی، پاکستان، اسپین، تایوان اور فرانس شامل رہے۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ۔ڈی ۔ اے ۔پی) 10 کمپنیوں کے ہمراہ آٹومکینیکا استنبول 2019 میں قومی پویلین کا انعقاد کر رہا ہے جس میں احمد ٹریڈرز,گولڈن
برادر،ڈایمینڈ ٹائر، جنرل ٹائر، تھرموسول، پریشیز میڈ، ملت ٹریکٹرز، سہیل انجینیرنگ، پینتھرٹائرز اور ظہور ڈائی کاسٹنگ شامل ہیں، جبکہ انفینٹی انجینیرنگ براہِ راست نمائش میں شرکت کریگی۔پاکستان سے شرکت کرن والے تجارتی خریدارپاکستان آٹو اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی اس نمائش کا دورہ کرتے ہیں۔
تقریباً 30 کے قریب تجارتی خریدار ہر سال پاکستان سے مذکورہ نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔رواں سال آٹومکینیکا دبئی 10 سے 12 جون کو منعقد کی جائیگی۔