سند? ح?ومت ?ا جا? بحق افراد ?? لواحق?ن اورزخم?و? ??لئ? معاوض? ?ا اعلان

235

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صفورہ گوٹھ کے قریب مخصوص کمیونیٹی کی بس پر فائرنگ کےنتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں موجود وزیراعلیٰ سندھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5لاکھ اور زخمیوں کو2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس میں کس کی نااہلی اور غفلت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال میں بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ پر ہم خاموش نہیں رہیں گے اور حملہ آواروں کوکیفرے کردار تک پہنچائیں گے۔