?راچ? بس حمل? پرصدر اور وز?راعظم ?? مذمت

207

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں مسافر بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے کراچی بس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں ان کیا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور انشاءاللہ ان کو شکست دیکر رہیں گے۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی نااہلی قراردیا ہے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی اور سانحہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

کراچی بس حملے پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے لواحقین کے اہل خاںہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے ۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی بس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں قائد ایم کیوایم نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ہر کارکن غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔ قائد ایم کیوایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو فوری طور ہر گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے ۔

گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اکبر عباسی کی جانب سے کراچی بس حملے کی مذمت کی گئی ہے اور انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کراچی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کراچی بس حملے کو پاکستان پر حملہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں پاکستان دشمنوں کی سازش ہے۔