جمشید دستی امتحان میں بری طرح فیل

334

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں بری طرح فیل ہو گئے۔

جمشید دستی نے ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی کے پرچے دیے تھے اور یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق وہ ایک بھی پرچہ پاس کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

نتائج کے حوالے سے جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ امتحانی کاپیوں کی ازسرنو چیکنگ کی درخواست دیں گے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کو بے اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر 2010 میں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینا پڑا تھا۔

جمشید دستی کا رزلٹ کارڈ۔