خ?برپختونخوا اسمبل? م?? س?ن?? ?? ضمن? ال??شن ??لئ? وو?نگ

184

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹر اعظم خان ہوتی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست کے لیے پولنگ جاری ہے۔

نمائندہ جسارت کے مطابق سینیٹ کی نشست کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔اس نشست پر صوبے میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے اعظم سواتی اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے غلام علی کے درمیان مقابلہ ہے۔

اعظم سواتی کو حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ غلام علی کو حزب اختلاف کی حمایت حاصل ہے۔